01 جون ، 2016
چین میں بلند عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی لپٹیں ایک قطار کی شکل میں نیچے سے اوپر کی جانب بڑھتی رہیں، صوبے لیاؤننگ میں زیر تعمیر بلند عمارت کے باہری حصے میں آگ لگی۔
تیز ہواؤں کے باعث آگ کی شدت میں تیزی آئی اور عمارت کے ایک حصے کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی لپٹیں نیچے سے اوپر کی جانب بڑھتی رہیں۔
فائر فائٹرز نے فوری پہنچ کر آگ پر قابو پایا، آگ کی وجہ کا اندازہ نہیں ہوسکا جسے جاننے کیلئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔