01 جون ، 2016
جرمن دارالحکومت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں ایک دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ کانفرنس یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم او ایس سی ای کے زیر اہتمام جرمن وزارتِ خارجہ میں منعقد کی جارہی ہے۔
کانفرنس میں جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر اور وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر بھی شریک ہیں، جس کا مرکزی موضوع تنازعات کے حامل علاقوں سے واپس آنے والے انتہا پسندوں کے ساتھ نمٹنا اور انہیں معاشرے میں پھر سے ضم کرنا ہے۔
سلامتی سے متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ جرمنی سے 8سو سے زائدافراد شام اور عراق گئے، جن میں سے تقریباً ایک تہائی واپس آ چکے ہیں۔