02 جون ، 2016
بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے بعد جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا اور کہا کہ ہماری دعائیں نوازشریف کے ساتھ ہیں ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کے پریس سیکرٹری احسان الکریم کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد نے اپنے پاکستانی ہم منصب میاں نوازشریف کو بھجوائے گئے پیغام میں اوپن ہارٹ سرجری کے بعد انکی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
بنگلہ دیشی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی کامیاب سرجری کا سن کر بہت خوشی ہوئی ،امید ہے کہ نواشریف جلد صحت یاب ہوجائیں گئے ہماری دعائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔