کھیل
09 جون ، 2012

قومی ہاکی ٹیم اولمپک مقابلوں میں شرکت کیلئے روانہ

قومی ہاکی ٹیم اولمپک مقابلوں میں شرکت کیلئے روانہ

لاہور…قومی ہاکی ٹیم اولمپک مقابلوں میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔اولمپک کھیلوں سے پہلے ٹیم مختلف یورپی ممالک میں میچزکھیلے گی۔ٹیم کے کوچ خواجہ جنید کاکہنا ہے کہ کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور اولمپکس جیتنے کے لئے پْرعزم بھی ہیں۔پاکستان ہاکی ٹیم دس روزہ دورہ یورپ میں تین ٹیموں کے خلاف چار میچز کھیلے گی۔پیر کو پاکستان کا میچ بیلجم سے ہوگا،جس کے بعدتیرہ اورچودہ جون کو پاکستان کامقابلہ جرمنی سے ہوگا۔پاکستان ٹیم دورے کاآخری میچ پندرہ جون کو ایمسٹرڈیم میں ہالینڈکے خلاف کھیلے گی۔پاکستان ٹیم کے چھ کھلاڑی لاہوراوربقیہ اسلام آباد سے روانہ ہوئے۔ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے شکیل عباسی، وسیم احمداورمحمدعمران دورہ یورپ کیلیے دستیاب نہیں۔لاہورائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منیجرخواجہ جنید نے کہاکہ دورہ یورپ سے اولمپکس کی تیاری کاموقع ملے گا۔

مزید خبریں :