Geo News
Geo News

کاروبار
03 جون ، 2016

قومی بچت اسکیموں کے منافع میں غیر معمولی کمی

قومی بچت اسکیموں کے منافع میں غیر معمولی کمی

 


وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں میں اضافے میں غیر معمولی کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، اب ایک لاکھ روپے کے ڈیفنس سرٹیفکیٹ لینے والے کو دس سال بعد صرف دو لاکھ دس ہزار روپے ملا کریں گے۔


ذرائع کے مطابق سولہ سال قبل ایک لاکھ روپے کا ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ خریدنے والے کو دس سال بعد پانچ لاکھ دس ہزار روپے ملتے تھے لیکن یکم جون 2016 کو جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے تحت اب صرف دو لاکھ دس ہزار روپے ملا کریں گے۔


اس طرح ڈیفنس سرٹیفیکیٹ پر دس سال بعد منافع میں تین لاکھ روپے کی کمی ہوگئی ہے ۔ اس کمی کے باعث قومی بچت اسکیموں میں پنشنروں اور غریب و متوسط طبقے کی سرمایہ کاری میں اضافہ رک جائے گا۔


قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری میں کمی ہونے پر وفاقی حکومت کو داخلی قرضے میں مشکل پیش آنا شروع ہو جائے گی۔


ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کے علاوہ قومی بچت کی تمام اسکیموں کا شرح منافع بھی یکم جون 2016 سے کم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :