03 جون ، 2016
سندھ ہائیکورٹ نے لاڑکانہ،قمبر شہداد کوٹ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر فنڈز کا اجراء روک دیا۔
لاڑکانہ،قمبر شہداد کوٹ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر فنڈزکےاجراء سے متعلق درخواست کی، سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے من پسند افراد کو 85 کروڑ کا ٹھیکا دیا۔ہائی ویز پر تعمیر ومرمت نہیں ہورہی لیکن فنڈز خورد برد کیے جارہے جبکہ نئے بجٹ سے پہلے عوامی فنڈزمیں جعلی ٹھیکوں کے ذریعے کرپشن کی جارہی ہے۔
عدالت نے لاڑکانہ ، قمبر شہداد کوٹ میں ترقیاتی کاموں کے نام پر فنڈز کا اجراءروکتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائی ویز، کمشنر لاڑکانہ اور ڈپٹی کمشنرکو 9جون کو طلب کرلیا