دنیا
05 جون ، 2016

چھ سالہ امریکی بچہ ماحولیاتی آلودگی پر افسردہ

چھ سالہ امریکی بچہ ماحولیاتی آلودگی پر افسردہ

 


زمین کا ماحول خراب کرتے ہیں، زمین پر کچرا پھینک دیتے ہیں اور تو اور درخت بھی کاٹ دیتے ہیں، امریکا میں رہنے والا چھ سال کا ہنری ماحولیاتی آلودگی پر انتہائی پریشان ہے۔


دنیا تو اتنی خوبصورت تھی لیکن انسانوں نے زمین کا کیا حال کردیا۔ اسکول میں ماحولیاتی آلودگی پر ایک وڈیو دیکھ کر واشنگٹن کا رہائشی ننھا ہنری پھوٹ پھوٹ کر روپڑا ۔


ننھا ہنری جب کچرے اور درخت کاٹنے کا ذکر کرتا ہے تو دیکھنے والے بھی غیر ذمہ داری پر شرمندہ ہوجاتے ہیں۔ ہنری نے اسکول کی وڈیو میں پرندے کو پلاسٹک کھاتے دیکھا تو غصے سے بے حال ہوگیا۔ کوئی پرندوں کے ساتھ بھی ایسا کرتا ہے؟


ہنری بولا لوگوں کو اپنے ان رویوں کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ہنری صرف باتیں ہی نہیں کرتا بلکہ اس نے اپنے گھر کے آس پاس پارکس کی پٹرولنگ بھی شروع کردی ہے۔ پہاڑ پر جاتا ہے تاکہ لوگوں کو روک سکے۔


ماں نے بچے کے جذبات سوشل میڈیا پر شئیر کیے، ماحولیات کے عالمی دن پر سب کو جذباتی کردیا۔ بچے کی وڈیو لاکھوں کی تعداد میں شیئر ہوئی۔

مزید خبریں :