پاکستان
05 جون ، 2016

کراچی: ایدھی سینٹر میں موجود عبداللہ سبھی کو بھا گیا

کراچی: ایدھی سینٹر میں موجود عبداللہ سبھی کو بھا گیا

 


معصوم صورت عبداللہ سبھی کو بھا گیا، کسی کے دل میں اس پھول کے لیے ممتا جاگی تو کوئی بہن کی محبت لے کر ایدھی سینٹر پہنچ گیا لیکن عبداللہ کو صرف ماں چاہیے۔


عبداللہ ماں کو تھوڑی سی دیر کے لیے ہی بھول جائے، لاکھ جتن کرلیے پر ننھا فرشتہ تو ایک لمحے کے لیے بھی ماں سے جدا نہیں،کھلونے بھی اسے نہیں بھاتے ،دوسرے بچوں سے بھی دوستی نہیں،سب سے الگ بس ماں کی تلاش عبداللہ کو آبدیدہ کردیتی ہے۔


عبداللہ کی معصومیت نے تو ہر ماں کے دل کو پگھلا دیا ہے ،کئی مائیں ایدھی سینٹر عبداللہ کو دیکھنے آئیں تو کسی نے اسے گود لینے کی خواہش کی۔


عبداللہ تو سب کی جان ہے، کئی لڑکیاں عبداللہ کی بہن بننے کو بھی تیار ہیں ۔ایدھی سینٹر آنے والے کئی خاندانوں نے عبداللہ کے بہتر مستقبل کے لیے دعا کی۔

مزید خبریں :