05 جون ، 2016
سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم کے مظاہرے کو غلط روایت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کا طریقہ غلط ہے۔
وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے کراچی ٹھٹھہ دو رویا سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے احتجاج کا طریقہ غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم غلط روایات کو جنم دے رہی ہے، صوبائی حکومت پانی کے مسئلے کو حل کررہی ہے، ایم کیو ایم کو ایسی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔