06 جون ، 2016
قسمت کی دیوی ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی حسینہ پر مہربان ہوگئی ،کئی حسیناؤں کو شکست دے کر امریکی فوج کی لاجسٹک کمانڈردیشواناباربر نے مس امریکا کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
دلکش مسکراہٹیں اور جگمگاتے چہرے لیےامریکی حسیناؤں نے اپنے خوب جلوےدکھائے ،لاس ویگا س میںمس امریکا 2016 کیلئے رنگا رنگ مقابلہ ہوا، مس امریکا کا تاج حاصل کرنے کیلئے ملک بھر کی 52 خواتین کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔
لیکن قسمت کی دیوی مہربان ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی دیشواناباربر Deshauna Barber پر ہوئی، جنہوں نے اپنے سر پر مس امریکاکا تاج سجایا۔اس خوشی پر ان کی آنکھیں بھی چھلک پڑیں۔
دیشواناباربر امریکی فوج میں لاجسٹک کمانڈر ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کی خواتین بھی اتنی ہی مضبوط ہیں،جتنے مرد ، ان کاکہنا تھا کہ اپنے یونٹ کی کمانڈر کی حیثیت سے وہ بااختیار ہیں ، امریکی فوج میں خواتین کے راستے محدود نہیں ۔
نئی مس امریکا کو 2015 کی فاتح Olivia Jordan نے جگمگاتا تاج پہنایا۔