Geo News
Geo News

کھیل
06 جون ، 2016

محمد علی کی موت پر انہیں گہرا صدمہ ہوا ،اینڈی مرے

محمد علی کی موت پر انہیں گہرا صدمہ ہوا ،اینڈی مرے

 


ورلڈ نمبر ٹو ٹینس اسٹار اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ عظیم باکسر محمد علی کی موت پر انہیں گہرا صدمہ ہوا ہے ۔ محمد علی دنیا کے بہترین ایتھلیٹ کے ساتھ ساتھ زبردست شخصیت کے مالک تھے۔


فرینچ اوپن کے فائنل میں برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کو سربین کھلاڑی نواک جوکوچ کے ہاتھوں چار سیٹس مین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


اینڈی مرے نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیجنڈری باکسر محمد علی کو خراج تحسین پیش کیا۔ مرے کا کہنا تھا کہ محمد علی دنیا کے بہترین اسپورٹس مین ہونے کےساتھ زبردست ایتھلیٹ تھے۔


دنیا میں بہت سی ایسی اسپورٹس شخصیات ہیں جنہیںآپ پسند کرتے ہیں لیکن محمد علی وہ واحد اسپورٹس مین تھے جن سے وہ ملنا چاہتے تھے

مزید خبریں :