06 جون ، 2016
محکمۂ موسمیات کا رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آج مطلع صاف ہے، چاند نظر آنے کے امکانات بہت روشن ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے بعد 49 منٹ تک چاند آسمان پر ہو تو نظر آجاتا ہے،آج غروب آفتاب کے بعد چاند 76 منٹ تک آسمان پرنظر آئے گا۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاند کی عمر26 گھنٹے سے زیادہ ہوتونظرآنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں،آج شام 7 بجے چاند کی عمر 35 گھنٹے 47 منٹ ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاند آسمان پر9 ڈگری پرآجائے تونظرآنے کے امکانات ہوتے ہیں،آج چاند آسمان کے پر 15 ڈگری پر ہوگا۔