07 جون ، 2016
پالتو جانوروں کی انسان کے ساتھ محبت ضرب المثل کی حد تک مشہور ہے لیکن اکثر اوقات جانوروں اورپرندوں کے ساتھ انسانوں کی بے پناہ محبت بھی دیکھنے کے قابل ہو تی ہے۔
کولمبیا سے تعلق رکھنے والی ایسی ہی ایک خاتون نے پرندوں سے محبت کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے انہیں غذا دینے والا خاص لباس تیار کرلیا ہے۔
کیری کیمپیل نامی خاتون نے ایک دیدہ زیب سرخ لباس بنایا ہے، جس میں انہوں نے پھول کاڑھے ہیں، جس میں انہوں نے میٹھا پانی بھرا ہے۔،جو بطورِ خاص ہمنگ برڈز کو بہت پسند ہوتا ہے۔ ہمنگ برڈ بہت تیزی سے اپنے پر پھڑ پھڑاتے ہیں اور پھولوں کا میٹھا رس پیتے ہیں جو ان کی غذا ہے۔
خاتون اپنے خاص لباس کو پہن کر جب باغ میں آتی ہیں، تو فوری طور پر ان کے گرد ہمنگ برڈز جمع ہوجاتے ہیں اور وہ ان کے خوبصورت لباس پر بنے پلاسٹک کے مصنوعی پھولوں میں بھرا رس پینا شروع کردیتے ہیں۔