Geo News
Geo News

پاکستان
07 جون ، 2016

اوورسیز میڈیکل طلباء سےاضافی فیسوں کی وصولی

اوورسیز میڈیکل طلباء سےاضافی فیسوں کی وصولی

 


لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجوں میں زیرِ تعلیم اوورسیز طلباء سےاضافی فیسوں کی وصولی روکنے کے احکامات میں توسیع کردی اورپنجاب حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔


لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار طالبہ عکس نے بتایا کہ پنجاب کے طبی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم اوورسیز طالبعلموں کی فیسوں میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے جو امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔


استدعا ہےکہ مقامی اور غیر ملکی طالبعلموں کی فیسوں کے درمیان پایا جانے والافرق ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔


عدالت نے محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن عبوری طور پر معطل کر دیااورحکومت پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ یوم میں جواب طلب کر لیا۔

مزید خبریں :