08 جون ، 2016
آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے کہا ہے کہ ملکی فورسز اور آرمینیا نواز علیحدگی پسندوں کے درمیان فائربندی غیرمستحکم ہے۔
جرمن دارالحکومت برلن میں چانسلر انجیلا میرکل کے ساتھ اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وہ ان باغیوں کے ساتھ نگورنو کاراباخ مسئلے کا ایک پرامن حل چاہتے ہیں۔
علییف نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں حالیہ جھڑپیں یہ بتا رہی ہیں کہ یہ فائربندی مستحکم نہیں ہے۔
اس سے قبل نیگورنوکاراخ باخ میں کھلی جنگ شروع ہو جانے کے بعد فریقین نے اپریل میں فائربندی پر اتفاق کیا تھا۔