Geo News
Geo News

دنیا
08 جون ، 2016

جنوب مشرقی ترکی میں کار بم دھماکا،3 افراد ہلاک

جنوب مشرقی ترکی میں کار بم دھماکا،3 افراد ہلاک

جنوب مشرقی ترکی میں کار بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق کاربم دھماکا جنوب مشرقی صوبہ ماردین کے کرد اکثریتی شہر مدیت میں ہوا جو شامی سرحد کے انتہائی قریب واقع ہے۔


دھماکے کے باعث 2 پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک اور 30سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ترک حکام نے حملے کی ذمہ داری کالعدم کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کی ہے۔


یاد رہے گزشتہ روز ترکی کے شہر استنبول میں بھی پولیس بس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 7اہلکاروں سمیت 11افراد ہلاک ہوئے تھے۔


 

مزید خبریں :