کاروبار
09 جون ، 2016

منافع خوروں نے اشیائے صرف کی قیمتیں 150فیصدتک بڑ ھا دیں

منافع خوروں نے اشیائے صرف کی قیمتیں 150فیصدتک بڑ ھا دیں


کنزیومرایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے کہا کہ منافع خوروں نے اشیاء ضروریہ اوراشیاء صرف کی قیمتوں میں 15سے 150فی صداضافہ کردیاہے۔


اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخ کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت248روپے فی کلومقرر ہے جب کہ شہر میں مرغی کا گوشت 270سے 280روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔


بکرے کے گوشت کی سرکاری قیمت فروخت550روپے فی کلومقرر ہے جب کہ بکرے کا گوشت800 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے، اسی طرح بچھیا کے گوشت کی قیمت320روپے فی کلومقرر ہے جب کہ بچھیاکاگوشت مارکیٹ میں 480 سے 500روپے فروخت ہورہا ہے۔ 


 

مزید خبریں :