Geo News
Geo News

دنیا
10 جون ، 2016

مودی نے کونارک کے مندر کی تاریخ مسخ کر دی

مودی نے کونارک کے مندر کی تاریخ مسخ کر دی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کونارک کے سات سو سال پرانے مندر کو دو ہزار سال پرانا کہہ کر اس کی تاریخ ہی مسخ کردی ۔


وزیراعظم نریندر مودی جب بھی بیرونی ملک دورے پر جاتے ہیں بھارت کو ہزیمت سے دوچار کر دیتے ہیںاور اس میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔حال ہی میں ان دنوں مودی امریکا کے سرکاری دورے پر موجود ہیں جہاں واشنگٹن میں انہوں نے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے بھارت کے قصبے کونارک میں سات سو سال پرانے سوریا مندر کو دو ہزار سال پرانا قرار دے دیا۔


مودی کی اس غلطی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا اور ان کے اس بیان کو مذاق کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔واضح رہے یہ پہلی بار نہیں،نریندر مودی ماضی میں بھی کافی بار اپنی تقاریر میں ایسی غلطیاں کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :