Geo News
Geo News

پاکستان
10 جون ، 2016

جوتامنہ میں لیکر کر معافی منگوانے والا وڈیرہ گرفتار

جوتامنہ میں لیکر کر معافی منگوانے والا وڈیرہ گرفتار

 


نوشہروفیروز میں جوتامنہ میں رکھ کر معافی مانگنے کے معاملے میں 9نامعلوم ملزمان میں سے ایک وڈیرے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مقدمہ کامرکزی ملزم پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔


نوشہروفیروز کے علاقے پُھل میں جرگے میں سزاکے طورپرجوتامنہ میں رکھ کر معافی مانگنے کے معاملے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا تھا جس میں مرکزی ملزم وڈیرہ محمد بخش مبیجوسمیت 9 نامعلوم افرادکوقصوروارٹھہرایاگیا تھا۔


پولیس نے مرکزی ملزم کو پہلے ہی گرفتارکرلیاتھا جبکہ دیگر9نامعلوم ملزمان میں سے ایک وڈیرے محمد خان پُھل کو پولیس نے آج گھر پر چھاپہ مارکرگرفتارکرلیاہے۔


دوماہ قبل پُھل میں گدھاگاڑی وڈیرے کی گاڑی سے ٹکرانے کی پاداش میں دونوجوانوں کے خلاف جرگہ منعقد کرایاگیا تھا جس میں دونوں کے ساتھ انسانیت سوزرویہ رکھتے ہوئے منہ میں جوتارکھ کر جبری طورپرمعافی منگوائی گئی تھی ۔

مزید خبریں :