11 جون ، 2016
پاکستان فلم انڈسٹری کےخوبرو ہیرو سنتوش کمار جنہیں دیکھ کر لگتا کہ لفظ ہیرو بنا ہی ان کے لیے ہے۔
پاکستانی فلمی تاریخ کے پہلے رومانٹک ہیرو سنتوش کمار ، پروقار اور پرکشش شخصیت کے مالک تھے ۔دسمبر1925ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ آج ان 34 ویں برسی ہے، اصل نام سید موسیٰ رضا تھا۔ یوپی کے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ گھرانے میں انہوں نے آنکھ کھولی۔
سنتوش کمار کی پاکستان میں پہلی فلم بیلی مگر انہیںشہرت فلم آنسو سےملی۔اپنے وقت کی سبھی بڑی ہیرونیوں کے ساتھ کام کیا لیکن صبیحہ سنتوش کی جوڑ ی کامیاب ترین ٹھہری ۔
وہ فطری اداکاری کرتے تھے، ان کی سنجیدہ اورجذباتی اداکاری نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔
پاکستانی فلمی صنعت کی آبیاری میں نمایاں کردار ادا کرنے والے سنتوش کمار کی متاثر کن شخصیت انکے چاہنے والوں کے دلوں میں آج بھی نقش ہے۔