پاکستان
12 جون ، 2016

گوادر:ٹرانسمیشن لائن کی فنی خرابی دور،بجلی بحال

گوادر:ٹرانسمیشن لائن کی فنی خرابی دور،بجلی بحال


 


گوادر کے قریب 132کےوی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی دور کر کے لائن سے منسلک علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔


کیسکو ذرائع کے مطابق گوادر پسنی کے درمیاں 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کیسکو کی ٹیموں نے دور کر دی ہے اور لائن سے منسلک گوادر اور گوادر انڈسٹریل گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔


متاثرہ ٹرانسمیشن لائن میں گزشتہ رات فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے گوادر انڈسٹریل گریڈ اسٹشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی تھی۔

مزید خبریں :