12 جون ، 2016
سنی اتحاد کونسل کے 40 مفتیان کرام نے فتویٰ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ غیرت کے نام پر خواتین کا قتل غیر اسلامی فعل اور گناہ کبیرہ ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے مفتیان کرام کے فتویٰ میں کہاگیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کو جائز سمجھنا کفر ہے، خواتین کو پسند کی شادی کرنے پر زندہ جلانا اسلامی احکامات کے منافی ہے۔
اسلام نے بالغ عورتوں کو اپنی مرضی سے پسند کی شادی کرنے کا اختیار دیا ہے، اسلام غیرت کے نام پر قتل جیسے قبیح فعل کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔
مفتیان کرام کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد، مری اور لاہور کے واقعات نے معاشرے کو لرزا دیا ہے، رمضان المبارک کے دوران تمام خطابات جمعہ میں خواتین کے حقوق پر روشنی ڈالی جائے گی۔