کاروبار
10 جون ، 2012

خیبرپختونخوا سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی

خیبرپختونخوا سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی

پشاور…خیبرپختونخوا سی این جی ایسوسی ایشن نے سینٹر الیاس بلور سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کردی ہے۔ تاہم مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں 72 گھنٹوں بعد دوبارہ ہڑتال کا اعلان کیاہے۔پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب میں خیبرپختونخوا سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر پرویز خٹک نے ہڑتال موٴخر کرنے کا اعلان کیا۔ اور کہا کہ حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو 72 گھنٹوں بعد دوبارہ ہڑتا ل کی جائے گی۔ اس سے قبل سینیٹر الیاس بلور نے سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدے داروں سے ملاقات کی۔ الیاس بلور نے کہا کہ ایسوسی ایشن سے دو روز سے مذاکرات جاری تھے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں بھی سی این جی ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھائیں گے۔

مزید خبریں :