پاکستان
10 جون ، 2012

ٹھٹھہ:عوامی تحریک کی جانب سے محبت سندھ ریلی کا انعقاد

ٹھٹھہ:عوامی تحریک کی جانب سے محبت سندھ ریلی کا انعقاد

ٹھٹھہ…عوامی تحریک کی جانب سے ٹھٹھہ میں محبت سندھ ریلی نکالی جارہی ہے۔ریلی کی قیادت پارٹی کے صدر ایاز لطیف پلیجو کر رہے ہیں۔ریلی کا مقصد کراچی میں محبت سندھ ریلی پر ہونے والی فائرنگ کے ملزمان کی عدم گرفتاری ،نئے شہر ذوالفقار آباد کی تعمیر اور سندھ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سمیت دیگر مسائل کا حل ہے۔ عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق محبت سندھ ریلی سندھ کے ہر تعلقہ ہیڈ کواٹر میں نکالی جائیگی جس کا آغاز ٹھٹھہ سے ہورہا ہے ۔ریلی شرکا ٹھٹھہ بس اسٹاپ کی طرف گامزن ہیں جہاں عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو سمیت دیگر مقررین خطاب بھی کریں گے۔ریلی کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :