30 جنوری ، 2012
چکوال … انٹیلی جنس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ 252افغان باشندوں نے چکوال میں نادرا حکام کی مبینہ بھگت سے252 کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز بنوا لیے ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چکوال کے علاقے چواسیدن شاہ میں رہائش پذیر 252 افغان باشندوں نے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز بنوانے کے بعد ڈومیسائل بھی بنوا لیے ہیں اور جائیدادکی خریدوفروخت بھی شروع کردی ہے۔رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ مقامی نادرا حکام اورافغانی باشندوں کے فارموں کی تصدیق کر نے والے سیاسی عناصر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔وفاقی حکومت نے یہ رپورٹ مزید کارروائی کے لئے کمشنر افغان مہاجرین پنجاب کو بھیج دی ہے۔جس میں ہدایت کہ گئی ہے مذکورہ شناختی کارڈز منسوخ کے جائیں۔