Geo News
Geo News

دنیا
10 جون ، 2012

نائیجیریا : چرچ پر حملے میں متعدد افراد ہلاک

نائیجیریا : چرچ پر حملے میں متعدد افراد ہلاک

ابوجا … نائیجیریا کے علاقے بیو ٹاوٴن میں چرچ کے اندر 3 مسلح ملزمان کی فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جوز شہر میں گرجا گھر کے اندر خود کش حملہ کیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بیو ٹاوٴن میں گرجا گھر کے اندر مذہبی تقریب کے دوران مسلح افراد نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ ادھر جوز شہر میں بھی گرجا گھر کے اندر خود کش حملہ کیا گیا۔

مزید خبریں :