13 جون ، 2016
طورخم سرحد پر افغان فورسز کی فائرنگ سے گیٹ کی تعمیر کی کوشش متاثر ہوئی ہے اور آج دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
طورخم سرحد پر سفری دستاویزات کے بغیر بڑی تعداد میں لوگ آتے جاتے تھے، خدشہ ہے کہ ان میں دہشت گرد بھی شامل ہوتے تھے۔
پاکستان اپنی سرحد کے 37میٹر اندر ایک گیٹ تعمیر کررہا ہے تاکہ آنے جانے والوں کی سفری دستاویزات جانچی جاسکیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے نقشے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مجوزہ گیٹ مرکزی شاہراہ پر بنے گا، افغان فورسز کی فائرنگ سے گیٹ کی تعمیر کی کوشش متاثر ہوئی ہے اور دو افراد زخمی ہوگئے۔