Geo News
Geo News

کھیل
14 جون ، 2016

ٹینس:آندرے سیپی نے اسپین کے ڈیوڈ فرئیر کو ہرا دیا

ٹینس:آندرے سیپی نے اسپین کے ڈیوڈ فرئیر کو ہرا دیا

 


آندرے سیپی نے اسپین کے ڈیوڈ فرئیر کو ہرا کر ہال اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی جبکہ ایگون چیمپین شپ میں اسٹیو جانسن ،فرانس کے رچرڈ گیسکوئے کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔


جرمنی میں جاری ٹینس ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں اٹلی کے آندرے سیپی نے اسپین کے ڈیوڈ فرئیر کو چھ تین اور چھ چار سے ہراکر اگلے مرحلےمیں جگہ بنالی۔


جرمنی کے بینجمن بیکر نے لٹویا کے ارنسٹ گلبس کو سات پانچ اور چھ تین سے ہراکر دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی ۔


ڈیوڈ گوفن اور جاپان کے کی نیشوکوری بھی اپنے اپنے میچز جیت کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔


دوسری جانب لندن میں جاری ایگون چیمپین شپ میں امریکہ کے اسٹیو جانسن نے ورلڈ نمبر 10 فرانس کے رچرڈ گیسکوئے کو سات چھ اور چھ دو سے ہراکر سیکنڈ راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

مزید خبریں :