14 جون ، 2016
امریکاہتھیاروں کی فروخت میں اب بھی سب سے آگے،روس دوسرے اور تیسرے نمبر پر جرمنی ہے ۔
حال ہی میں جاری کی جانیوالی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا کئی سال کی طرح اب بھی دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے والا ملک ہے جبکہ روس دوسرے اور جرمنی تیسرے نمبر آ گئے ہیں ۔
جینز ڈیفنس ویکلی نے اپنی پورٹ میں بتایا ہے کہ 2015میں امریکا نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کو 23 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کیے ہیں۔
دوسری جانب روس نے اس عرصہ میں سات اعشاریہ چار ارب ڈالراور جرمنی نے چار اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کیا۔
جرمنی نے فرانس اور برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اسلحہ برآمد کرنے والے ممالک میں پانچویں سے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔