14 جون ، 2016
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک مسلح شخص نے کئی افراد کو یرغمال بنالیا ،خبرایجنسی کے مطابق اس واقعہ کے بعد پولیس ٹیکساس کے علاقے امریلوکے اسٹور میں پہنچی، جہاں پولیس کا کہنا ہے کہ اسکے پہنچنے کے بعد فائرنگ رک گئی ہے جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا کوئی نہیں ملا۔
تاہم ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے واقع میں متعدد افراد زخمی ہیں،خبرایجنسی نے مزید بتایا کہ پولیس نے اسٹور کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ادھر ایک اور ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ اسٹور میں ملازمین کے درمیان آپس میں جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ایک ملازم نے دوسرے کو یرغمال بنالیا تھا۔
پولیس اس موقع پر صومالیہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو تلاش کررہی ہے۔پولیس نے بعدازاں اسٹور میں موجود لوگوں کو وہاں سے باہر نکال لیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔۔