Geo News
Geo News

پاکستان
15 جون ، 2016

زینت کا بھائی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

زینت کا بھائی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 


انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہورنےزندہ جلائی جانے والی لڑکی زینت کے بھائی انیس کو7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔


زینت کوایک ہفتہ پہلےپسند کی شادی کے جرم میں اس کے اپنےگھر میں گلا دبانے کے بعد زندہ جلا دیا گیاتھا۔


پولیس نےمنگل کے روز گرفتار کئےگئےزینت کے بھائی انیس کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا اور تفتیش کےلیے اس کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا۔


عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم انیس کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ زینت کی والدہ پروین بی بی اور بہنوئی ظفر پہلے ہی جسمانی ریمانڈپر ہیں۔

مزید خبریں :