10 جون ، 2012
اسلام آباد…ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ملک ریاض جلد واپس پاکستان آرہے ہیں، وہ ملک واپس پہنچکر سپریم کورٹ میں اپنابیان ریکارڈ کرائینگے،ملک ریاض عدلیہ کے احترام میں واپس آ رہے ہیں،زاہد بخاری نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے انکے موکل ملک ریاض کو سفر کرنے سے منع کیا ہوا تھا،تاہم ملک ریاض نے ڈاکٹرزکے مشورے کے برخلاف پاکستان آنیکافیصلہ کیاہے،وہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے احترام میں بیماری کے باوجود پاکستان آ رہے ہیں، دریں اثناء ملک ریاض کے قریبی ذرائع کے مطابق ملک ریاض پاکستان کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔