Geo News
Geo News

پاکستان
16 جون ، 2016

دھماکا خیز مواد کیس،مبینہ را ایجنٹوں نے اعتراف کرلیا

دھماکا خیز مواد کیس،مبینہ را ایجنٹوں نے اعتراف کرلیا

 


دھماکا خیز مواد رکھنے سے متعلق کیس میں را کے مبینہ ایجنٹس فہیم مرچی اور ناصر کھجی کا اقبالی بیان کراچی کی مقامی عدالت میں قلمبند کرلیا گیا۔


دھماکا خیز مواد رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔ ایم کیو ایم کارکن اور مبینہ را ایجنٹ ملزم فہیم مرچی اور ناصر کھجی نے اقبالی بیان قلمبند کراتے ہوئے دھماکا خیز مواد رکھنے کا اعتراف کرلیا۔


بیان کے مطابق ملزمان وارداتیں کرنے کے بعد اسلحہ نبی بخش کے علاقے میں خالی پلاٹ میں چھپاتے تھے جبکہ انھیں وارداتوں کیلئے اسلحہ سعید بھرم فراہم کرتا تھا۔


ملزمان نے اقبالی بیان میں بھارتی ایجنسی را سے دہشت گردی کی تربیت لینے کا بھی اعتراف کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف سندھ اسمبلی اور سندھ سیکریٹریٹ پر حملے کے مقدمات نبی بخش تھانے میں درج ہیں۔

مزید خبریں :