Geo News
Geo News

پاکستان
18 جون ، 2016

کراچی کی تین اہم شاہراہوں کے نام تبدیل

کراچی کی تین اہم شاہراہوں کے نام تبدیل

 


بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تین اہم شاہراہوں کے نام رکھ دیئے،ضلع کورنگی ،ضلع جنوبی اور اورلڈ سٹی ایریا کی3 سڑکوں کے ناموں میں تبدیلی کی گئی ہے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری 8ہزار اور 10 ہزار روڈ درمیانی سڑک کا نام سبین محمود روڈ، باغ ابن قاسم پارک کلفٹن کے ساتھ شاہراہ فردوسی تا میرین پرو مینیڈ سٹرک کا نام پروین رحمان اورلیاری میں اتما رآم پرتیم داس روڈ تا ٹینری روڈ کا نام سلطان محمود قاضی سے منسوب کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :