20 جون ، 2016
چھوٹی چھوٹی باتوں پر سگے رشتوں کی جان کے درپے ہوجانا معمول بنتا جارہا ہے۔ پچھلے تین دنوں میں ایسے کئی واقعات پیش آئے ، جس نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت پر خطرے کی گھنٹی بجادی۔
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پانی کا کاروبار کرنے والے دو بھائیوں کے درمیان کاروباری تنازع پر گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے باپ بیٹا 50سال کا عبداللہ اور25سال کا عبدالوھاب جان سے گئے اور تین افراد زخمی ہوئے۔
پشاور کے علاقے حیات آباد میں سگے بھائی نے بھائی کو قتل کر ڈالا، ملزم خالد کا کہنا تھا کہ اسے اپنی بیوی اور پرویز کے درمیان تعلقات کا شبہ تھا اوربھائی کو قتل کرنے کا کوئی افسوس نہیں۔
لاہورکےعلاقےکاہنہ میں بھی بھائی کا خون سفید ہوا اور جائیداد کےتنازع پرتیز دھار آلے کے وار کرکے بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو موت کی نیند سلادیا۔