21 جون ، 2016
بیلجیئم کے دارالحکومت میں شاپنگ سینٹر کو بم کی اطلاع پر خالی کرالیا گیا۔ شاپنگ سینٹر کے نزدیک سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا گیا،مشتبہ شخص نے دھماکا خیز مواد ملنے کی اطلاع غلط نکلی۔
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں خوف کے سائے اب بھی نہ تھمے، شاپنگ مال سٹی ٹو میں بم کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شاپنگ مال خالی کرایا گیا،اس دوران ارد گرد کی سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہو کر رہ گیا۔
پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا، جس کے پاس سے ابتداء میں دھماکا خیز مواد کی اطلاعات ملیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئیں، واقعے کے بعد وزیر اعظم نے نیشنل کرائسز ریسپانس سینٹر کو اہم میٹنگ کیلئے طلب کر لیا۔