23 جون ، 2016
چلی نے کولمبیا کو دو صفر سے شکست دیکر کوپا امریکا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی،جہاں چلی کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا۔
شکاگو میں کھیلے گئے کوپا امریکا کپ کے سیمی فائنل میں چلی کا مقابلہ کولمبیا سے تھا،چلی کی جانب سے چارلس ایرنگیوئز نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی،صرف چار منٹ بعد جوز پیڈرو نے ایک اور گول کرکے چلی کی برتری کودگنا کردیا۔
وقفے پر چلی کو دو صفر کی برتری حاصل تھی،دوسرے ہاف میں طوفانی بارش کے باعث کھیل دو گھنٹے کے لئے روک دیا گیا، لیکن چلی نے مقابلہ دو صفر سے جیت کر فائنل میں جگہ بنالی،جہاں اسکا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا۔تیسری پوزیشن کے لئے کولمبیا اور امریکا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔