پاکستان
21 دسمبر ، 2011

میمو کیس:آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی بیان حلفی بھی جمع کرائے، اٹارنی جنرل آفس

میمو کیس:آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی بیان حلفی بھی جمع کرائے، اٹارنی جنرل آفس

راولپنڈی…اٹارنی جنرل آفس نے پاک فوج کے شعبہ قانون کو کہاہے کہ میمو کیس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی طرف سے جمع کرائے گئے جوابات کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع کرایاجائے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جیگ برانچ کے عہدے دار آج پھر ، اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت میں واقع اٹارنی جنرل کے آفس آئے، وہ کچھ دیر وہاں رہے اور میموکیس کے قانونی امور پر تبادلہ خیال کرتے رہے ، انہوں نے خاکی لفافے میں بند دستاویز بھی دیں جن کی اٹارنی جنرل آفس میں پڑتال کی گئی، ذرائع کا کہناہے کہ اٹارنی آفس نے اُنہیں کہاکہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل احمد شجاع پاشا کو بیان حلفی بھی داخل کیئے جانے کی ضرورت ہے، میمو کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ کے نو رکنی بنچ میں ہورہی ہے ، عدالت نے فریقین کی طرف سے جمع کرائے گئے جوابات ، فریقین اور درخواست گزاروں کو بھی دینے کا کہاتھا تاکہ وہ اس پر جواب الجواب جمع کراسکیں ، ایک درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ نے ایسا ہی جواب الجواب جمع کرادیا ہے ، اس میں انہوں نیکہاہیکہ منصور اعجاز کا جواب قانون کے مطابق نہیں ہے۔

مزید خبریں :