Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
24 جون ، 2016

عید قریب آتے ہی پشاوری چپل کی سیاست شروع

عید قریب آتے ہی پشاوری چپل کی سیاست شروع

 


پشاور میں ایک کاریگر نے وزیراعظم میاں نواز شریف کیلئے چیتے کی کھال سے چپل تیارکرلی تو دوسرے کاریگر نے عمران خان کیلئے کپتان چپل کے پانچ مہنگے جوڑے بنالئے۔


عید ہو یا خوشی کا کوئی دوسرا موقع پشاوری چپل پہننا روایت کا حصہ رہا ہے لیکن اب پشاور میں اس چپل پر سیاست ہورہی ہے، نمک منڈی بازارکے ایک کاریگر نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کیلئے چیتےکی کھال سے قیمتی چپل تیاکرلی۔


پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بھی چپل کا تحفہ دینے والا کاریگر متحرک ہو گیا، انہوں نے ایک یا دونہیںبلکہ کپتان چپل کےپانچ جوڑے بنالئے، جو عیدالفطر پر عمران خان کو بطورتحفہ دیئے جائیں گے۔


پشاورکا نمک منڈی بازار چپل کی تیاری کا بڑا مرکز ہے، یہاں ہر کوئی سیاسی رہنماؤں کی تصاویر کے ساتھ اپنی دکان کی تشہیر کررہا ہے۔

مزید خبریں :