25 جون ، 2016
کراچی کے علاقے گلبائی میں لگنے والی آگ نے ایک بار پھر محکمہ فائر بریگیڈ کی کارکردگی پر سوال اٹھادئیے، آگ بجھانے کے لئے ایک بار پھر غلط طریقہ کار اپنایا گیا، فوم سے بجھانے والی آگ میں پانی استعمال کیا گیا ۔
فائربرگیڈ کے پاس ہزاروں مسائل ہیں ، محکمہ وسائل کی کمی کے شکار سمیت فنی مہارت سے بھی محروم لگتا ہے ،گلبائی کی آگ کے آگےفائر فائٹرز بے بس نظر آئے ،بے قابو شعلوں کو بجھانے میں چوبیس گھنٹے کا وقت لگ گیا اورمحکمہ فائر بریگیڈ کی کارکردگی اور صلاحیتوں پر سوال اٹھا گیا ۔
آگ بجھانےکا فرسودہ طریقہ کار ہی کیوں اپنایا جاتا ہے ،ربڑ میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے پانی کیوں استعمال کیا گیا؟ ناقص آلات سے آگ بجھانے کی جنگ لڑتے فائر فائٹرز کے پاس فوم کیوں نہیں تھا؟
فائربریگیڈ کی سینتالیس میں سے بارہ گاڑیاں ناکارہ نکلیں،تین اسنارکلز میں سے صرف ایک قابل استعمال ہے، اور خراب اسنارکلز کی مرمت کیلئے درکار ڈیڑھ کروڑروپے کی رقم کب فراہم کی جائیگی کچھ نہیں پتا ۔