پاکستان
11 جون ، 2012

میرا مذاق اڑانے والے آج انقلاب کے نعرے لگارہے ہیں،الطاف حسین

میرا مذاق اڑانے والے آج انقلاب کے نعرے لگارہے ہیں،الطاف حسین

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں سے کہوں گاایم کیوایم ایک حقیقت ہے اسے تسلیم کیا جائے،پاکستان کے حکمران جان لیں اسوقت پڑوسیوں سے ہمارے تعلقات ٹھیک نہیں،کراچی میں خوف وہراس کی فضاپھیلائی جارہی ہے،ایم کیوایم کوآج پھرکام کرنے سے روکاجارہاہے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کی شام ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے ملحق جناح گراؤنڈ میں اے پی ایم ایس اوکے34ویں یوم تاسیس پرعوام اور کارکنا ن کے ایک بہت بڑے اجتما ع سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے کارکنان اور ذمہ داران کا بھی ایک جم غفیر جلسہ گاہ میں موجود تھا اور وہ مسلسل عقیدت و محبت کے اظہار کے لیے مسلسل نعرے لگارہے تھے،جس پر قائد تحریک الطاف حسین نے انھیں نعرے لگانے سے منع کیا۔واضح رہے کہ اس عظیم الشان طلبہ کنونشن کی کارروائی کو کراچی کے علاوہ حیدر آباد، لاہور سمیت کئی اور شہروں میں براہ راست سناگیا ،الطاف حسین نے مزید کہا کہ آج کااجتماع طلبہ کی تاریخ کاسب سے بڑااجتماع ہے،انھوں نے اس موقع پر انقلاب فرانس کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور کہا کہ سب سے پہلے میں نے کہاتھاکہ پاکستان میں فرانس جیسے انقلاب کی ضرورت ہے، تاہم اس وقت میرامذاق اڑانیوالے اور انقلاب کی مخالفت کرنے والے بھی آج خودانقلاب کے نعرے لگارہے ہیں،انھوں نے کہا کہ جنھیں انقلاب کے معنیٰ نہیں معلوم انھیں اس کاکیاپتا،انقلاب کے لیے قبلہ درست کرناہوگا۔قائد تحریک الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کے بیگناہ کارکنوں کے بھائیوں اوروالدین کوشہیدکیاگیا۔یم کیوایم اوراے پی ایم ایس اوکیخلاف زہریلاپروپیگنڈاکیاگیا،پاکستان کے گوشے گوشے میں ایم کیوایم کانظریہ اورکارکن موجودہیں،انھوں نے کہاکہ بھتہ خوروں اور اغواکاروں کی سرپرستی کی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ صرف کراچی ہی نہیں پورا پاکستان امن وامان کے مسئلے سے دوچار ہے۔کراچی میں بھتہ خوروں کو کھلا چھوڑدیا گیا ہے،الطاف حسین نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے بجائے انھیں تحفظ فراہم کیا جاتا ہے، اورجرائم پیشہعناصر کو اسلحہ فراہم کیاجارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ معیشت مضبوط نہیں ہوگی تو ملک کا پہیہ کیسے چلے گا۔کراچی میں خوف و ہراس کی فضاء پھیلائی جارہی ہے،بلوچستان میں آج بھی مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں، ظالموں کو نہیں معلوم کہ یہ اکیسویں صدی ہے۔پاکستان خطرات میں گھرا ہو ا ہے،ایم کیوایم کو بدنام کرنے کے لیے اسکے خلاف زہریلا پروپگینڈہ کیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں اے پی ایم ایس او کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی آپریشن کرکے کاکنوں کو قتل کیا گیا۔ہم نے تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔انھوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے چاہنے والے سر کٹوا تو سکتے ہیں مگر جھکا نہیں سکتے۔آج پھر مارو کی پرانی روش دھرائی جارہی ہے۔اساتذہ کوتشدد کا نشانہ بنانے والے طلبہ پر لعنت ہے۔

مزید خبریں :