Geo News
Geo News

کھیل
11 جون ، 2012

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیت لی

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیت لی

ایجبسٹن … انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے آخری دن کا کھیل بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا اور میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، انگلینڈ نے سیریز 2-0 سے جیت لی۔ ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے 2 دن بارش کی وجہ سے ٹیمیں میدان میں نہیں آسکیں، تیسرے اور چوتھے دن کھیل ہوا ، پانچویں روز بارش کی وجہ سے میدان کھیل کے قابل نہیں رہا اور امپائرز نے ایک بھی گیند پھینکے بغیر اس کے خاتمے کا اعلان کردیا۔ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 426 رنز بنائے، انگلینڈ نے جواب میں 5 وکٹ پر 221 رنز اسکور کیے۔ انگلینڈ نے سیریز 2-0 سے جیت کر وزڈن ٹرافی کا کامیابی سے دفاع کیا، دونوں ممالک کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 16 جون سے شروع ہوگی جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی 24 جون کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :