27 جون ، 2016
لاہورمیں سستے رمضان بازار کےایک انچارج نے تلخ کلامی کرنے پر ڈائریکٹر آپریشنزپنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کوقانونی نوٹس بھجوا دیا۔
لیگل نوٹس سستا رمضان بازار کےانچارج غلام صابر کی طرف سےبھجوایا گیا ، نوٹس میں کہاگیاکہ 23 جون کو عائشہ ممتاز نے سستےرمضان بازار میں چھاپے کےدوران غلام صابر سے تلخ کلامی کی تھی،عائشہ ممتاز 7دنوں میں اس پرمعافی مانگیں،اور اگرانہوں نے7 دنوں میں معافی نہ مانگی تو ایک کروڑ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کیا جائےگا۔