27 جون ، 2016
کراچی کے علاقے قائد آباد میں سیوریج لائن پھٹنے سے سڑک زیر آب آگئی ، جس کے باعث ٹریفک اور علاقہ مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
قائد آباد میں گزشتہ رات سیوریج لائن پھٹنے سے سڑک زیر آب آگئی، جس کے باعث علاقہ مکینوں کو سخت پریشان کی سامنا کرنا پڑا اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔
قائد آباد سے مرغی خانے والی سڑک تالاب کا منظر پیش کررہی ہے، تاہم پائپ لائن کی مرمت کے لیے متعلقہ عملہ ابھی تک پہنچا ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی جاچکی ہے۔