Geo News
Geo News

کاروبار
28 جون ، 2016

ملک بھر میں 50 کلو سیمنٹ کی بوری پچاس روپے مہنگی ہو گئی

ملک بھر میں 50 کلو سیمنٹ کی بوری پچاس روپے مہنگی ہو گئی

 


ملک بھر میں 50 کلو سیمنٹ کی بوری پچاس روپے مہنگی ہوکر 580 روپے پر پہنچ گئی ۔ ایسوسی ایشن آف بلڈز کے چئیرمین کا کہنا ہے کہ 50 روپے اضافے سےملک میں دنیا کی مہنگی ترین سیمنٹ فروخت ہوگی۔


ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈپلوپرز کے چیئرمین حنیف گوہر نے جیو نیوز کو بتایا کہ بجٹ میں سیمنٹ پر فی کلو ایک روپیہ ٹیکس عائد کیا گیا جو یکم جولائی سے قبل لاگو کردیا گیا ہے ۔ سیمنٹ کی 50 کلو کی بوری 50 روپے مہنگی ہو کر 570 سے 580 روپے پر پہنچ گئی ۔


حنیف گوہر کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن آف بلڈرز نے سیمنٹ کی بوری پر اضافی ٹیکس مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیمنٹ پر لیوی لگاکر عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھادیا ہے ۔ حنیف گوہر نے کہا ہے کہ 50 روپے اضافے سےملک میں دنیا کی مہنگی ترین سیمنٹ فروخت ہوگی۔

مزید خبریں :