Geo News
Geo News

پاکستان
30 جون ، 2016

شکارپور :سرچ آپریشن،2 مغوی بازیاب،3 ڈاکو گرفتار

شکارپور :سرچ آپریشن،2 مغوی بازیاب،3 ڈاکو گرفتار


 


شکارپور کے کچے کے علاقے میں پولیس کےسرچ آپریشن میںدو مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ تین ڈاکووں کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔


خان پور کچے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران ڈاکووں سے مقابلہ ہوا جس میں پولیس نے دو مغویوں کو بازیاب جب کہ دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔


ایس ایس پی عمر طفیل کےمطابق مقابلہ کے دوران چار ڈاکو فرارہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ،جبکہ بازیاب ہونے والے دونوں مغویوں کو ایک ہفتہ قبل خان پور شہر سے اغوا کیا گیا تھا ۔

مزید خبریں :