30 جون ، 2016
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ افغان اخبار افغانستان ٹائمز نے میرا مؤقف غلط طریقے سے پیش کیا،صرف یہ کہا تھا کہ خیبرپختونخوا تاریخی طور پر افغانستان کا حصہ رہا ہے، یہ نہیں کہا کہ خیبرپختونخوا افغانوں کا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ تاریخی تناظرمیں اُس وقت یہ سب افغان سرزمین اور پشاورافغانوں کامسکن تھا، افغان سرزمین دریائے آمو سے شروع ہوتی ہے، ڈیورنڈ لائن کے بعد افغانستان لائن کے ادھر اور ہم ادھر رہ گئے۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ افغان اخبار نے میرا بیان غلط تناظر میں پیش کیا ،میں نے تاریخ کے طالبعلم کی حیثیت سے اس وقت کی تاریخ پر بات کی تھی۔