12 جون ، 2012
لاہور… پنجاب کیوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہے کہ میموکمیشن رپورٹ سے واضح ہوگیاہے کہ اس میں کون کون ملوث ہیں۔ جولوگ ملک سے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں، انہیں سزاملنی چاہئے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیاسے گفتگووزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاکہ امریکا جیسے اہم ملک میں حسین حقانی کی تقرری کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ان کاکہناتھاکہ میمواسکینڈل کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے کیونکہ اب توسب کچھ سامنے آگیاہے۔