Geo News
Geo News

پاکستان
03 جولائی ، 2016

ملک کو لوٹنے والے ہمارا احتساب کرنے چلے ہیں،شہباز شریف

ملک کو لوٹنے والے ہمارا احتساب کرنے چلے ہیں،شہباز شریف

 


پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نےعوام کو دھرنا سیاست کےمقابلے کیلئےذہنی طور پر تیار کرنا شروع کر دیا،کہتےہیں، پھرنہ کہنابتایا نہیں، دھرنےوالےپھرسےقوم کوترقی کےراستے سےہٹاناچاہتے ہیں،ملک لوٹنے والے آج ان کااحتساب کرنے چلے ہیں۔


رائےونڈ میں اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب اپوزیشن جماعتوں پر خوب کڑکےبھی اور برسےبھی،عمران خان کے مریم نوازپرالزامات پرافسوس کااظہارکیااور کہا،عمران خان تنقید کریں ، جھوٹ کی سیاست نہ کریں،شرکاءسےکہاکہ پچھلےدھرنےنےچینی صدر کا دورہ مؤخرکیا،اب یہ دھرنا دیں تو عوام انہیں بھگا دیں۔


شہبازشریف کاکہناتھاکہ احتساب کی باتیں کرنے والوں نے قوم کے پیسےلوٹےاور ملک کو غریب بنایا،سوئس بینک ان کےپیسوں سےبھرےپڑے ہیں ،ان کےسرے محل بھی ہیں اوردیگر جائیدادیں بھی۔


وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ آئندہ سال توانائی کےمتعددمنصوبے بجلی پیداکررہےہوں گے،مخالفین کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے ،پھل پکنے والا ہے تو یہ لوگ درخت کاٹنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

مزید خبریں :