12 جون ، 2012
واشنگٹن … امریکہ نے شمالی کوریا کی طرف سے مزید جوہری تجربات نہ کرنے کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے اس سلسلہ میں ایک بیان میں کہا کہ امریکہ شمالی کوریا کی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے اس بیان کا خیر مقدم کرتا ہے لیکن یہ بات بھی مدنظر رکھی جائے کہ ہم ان کے بارے میں کوئی رائے قائم کرنے کے لئے ان کے بیانات کے ساتھ ساتھ ان کے اقدامات بھی دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس بات پر زور دیتا رہے گا کہ شمالی کوریا بین الاقوامی برادری کی طرف سے عائد ذمہ داریوں کو پورا کرے اور اپنے ہمسایہ ممالک کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات سے گریز کرے انہوں نے یہ مطالبہ بھی دہرایا کہ شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے 6ملکی مذاکرات میں شامل ہوا۔